اللہ نے ایسا دل بنایا ہے میرا کہ کسی کو روتے ہوۓ دیکھ لوں تو خود بھی رونے لگ جاٶں،اپنی دعاٶں میں پوری دنیا کو شامل کر لینا، ساٸرن بجاتی ساتھ سے گزرتی ایمبولینس میں پڑے انجان انسان کا درد محسوس کر کے اداس ہو جانا، دور بہت دور آسمان میں جہاز دیکھ کر اس میں موجود لوگوں کے لیے دعا مانگنا کہ اللہ پاک انہیں حفاظت سے اپنے اپنے پیاروں تک لے جانا……
تم جانتے بھی ہو!
جب ایسے دلوں کو چوٹ ملتی ہے تو کیا ہوتا ہے؟
دل خالی ہو جاتے ہیں ہر رنگ سے۔اور ایسے دلوں کو سنبھلنے میں وقت لگتا ہے۔
No comments:
Post a Comment